بھٹکل:3؍فروری (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ میں ہیسکام محکمہ کی جانب سے پرانے بجلی میٹر وں کی تبدیلی اور عمارت کے اندر موجود بجلی میٹروں کو گھروں کے باہرنصب کرنےکا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہیسکام محکمہ کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے عوام سےتعاون کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔
ہیسکام محکمہ کے معاون انجنئیر شریکانت نے بتایا کہ بھٹکل تعلقہ حدود میں بہت ہی پرانے الکٹرو میکانک میٹروں کی نئے بجلی میٹروں کے ذریعے تبدیلی کی جارہی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ عمارات کے اندر جو بجلی میٹر نصب کئے گئے ہیں انہیں عمارت کے باہر مناسب جگہ پر نصب کرتے ہوئے حفاظت کے پیش نظر تحفظاتی باکس بھی لگائےجانےکا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر مکانوں میں میٹر تبدیلی کا کام مکمل ہوچکا ہے مگر بعض پرانے محلوں میں کئی ایک گھروں میں نئے میٹر لگانے کا کام باقی ہے۔
انجینر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلےمیں جب بھی کوئی عملہ گھریا عمارت پر پہنچے تو بجلی میٹروں کی تبدیلی میں ہیسکام کے عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔